Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو گجرات میں بڑا سیاسی دھچکا دے دیا

ن لیگ کے ایم پی اے ملک محمد حنیف اعوان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 مئی 2018 13:18

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو گجرات میں بڑا سیاسی دھچکا دے دیا
گجرات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک محمد حنیف اعوان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔اور پاکستان تحریک انصاف اب تک پاکستان مسلم لیگ ن کا کئی حلقوں سے صفایا کر چکی ہے۔تا ہم اب پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کو گجرات سے بھی بڑا دھچکا دینے کو تیار ہے۔

گجرات کے ایم پی اے ملک محمد حنیف اعوان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک محمد حنیف اعوان نے پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ملک محمد حنیف اعوان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔تحریک انصاف میں شمولیت کے پیش نظر مرکزی دفتر سے مسلم لیگ ن کے بینرز بھی ہٹا دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تا ہم ملک محمد حنیف نے ابھی تک پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے اندر اندرتحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔ پانامہ لیکس کیس سے شروع ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی فتوحات کا شروع ہونے والا سفر کہیں بھی تھمتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔

اس دوران جس طرح عمران خان کے سیاسی لہجے اور طرز عمل میں پختگی آئی ہے وہ بھی قابل ذکر ہے۔ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،،،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔جنوبی پنجاب کے نام پر مسلم لیگ ن نے سے بغاوت کرکے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے والوں نے بھی بعد ازاں عمران خان کے ساتھ مل جانے کا اعلان کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات