رکن قومی اسمبلی ثریا اصغرکی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ کی مذمت،

گولہ باری سے بے گھر ہونے والے افراد کے مسئلے کا مستقل بنیادوں پر حل نکالنے کا مطالبہ

جمعرات 24 مئی 2018 13:48

رکن قومی اسمبلی ثریا اصغرکی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ کی مذمت،
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی ثریا اصغر نے ورکنگ بائونڈری پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی گولہ باری سے شہریوں کے بے گھر ہونے کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ثریا اصغر نے کہا کہ ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی ایک سپاہی اور تین سویلین اہلکار شہید جبکہ مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال گولہ باری کا سلسلہ 1947ء سے اب تک جاری ہے۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس لئے میں حکومت سے بار بار مطالبہ کرتی آئی ہوں کہ گولہ باری سے بے گھر ہونے والے افراد کے مسئلے کا مستقل بنیادوں پر حل نکالا جائے اور اس ضمن میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔