آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبرالرٹ جاری

[email protected] کے نام بھیجی جانے والی ای میل دھوکہ دہی پر مبنی ہے ،ْ اعلامیہ

جمعرات 24 مئی 2018 13:32

آئی ایس پی آر کی جانب سے سائبرالرٹ جاری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سائبر الرٹ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ [email protected] کے نام بھیجی جانے والی ای میل دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ [email protected]کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ،ْاگر کسی کو یہ میل موصول ہو تو اسے نہ کھولا جائے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ملنے والی ای میل کو اسپیم میل کے طور پر ڈیلیٹ کر دیں، نادانستہ طور پر کھل جائے تو اسکے کسی لنک پر کلک نہ کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ای میل کھولنے سے کمپیوٹر اور موبائل فون میں وائرس آجاتاہے، اگر کسی کو یہ جعلی ای میل موصول ہو تو اسے نہ کھولا جائے۔