فلمسٹار ثناء اور نور کے درمیان جنگ عروج پر پہنچ گئی

نور بخاری کو عون چوہدری اپنا نہیں رکھے ،اسکے دل سے ولی حامد علی خان کا عشق نکلا نہیں‘ثناء میرا اور ثناء کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے ،ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے پر کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے‘ولی حامد

جمعرات 24 مئی 2018 13:00

فلمسٹار ثناء اور نور کے درمیان جنگ عروج پر پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) فلمسٹار ثناء اور اداکارہ نور کے درمیان جنگ عروج پر پہنچ گئی ،ثناء نے کہا کہ نور بخاری کو عون چوہدری اپنا نہیں رکھے اور اسکے دل سے ولی حامد علی خان کا عشق نکلا نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن شو میں اداکارہ ثناء اور گلوکار و اداکار ولی حامد علی خان نے مشترکہ کیٹ واک کی تھی ۔

جس پر نور بخاری نے اپنی خالہ زاد بہن ثناء کو فون پر بیہودہ گالیاں دیں جس کے جواب میں ثناء نے بھی سیخ پا ہو کر اپنی فیس بک پر سٹیٹس اپ لوڈ کر دیا کہ نور اب نارمل ذہن کی عورت ہے ، ایک طرف تو دین اور پردے کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب اپنی زبان سے گندی گالیاں نکالتی ہے اس کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نور بخاری کو عون چوہدری اپنا نہیں رکھے اور اسکے دل سے ولی حامد علی خان کا عشق نکلا نہیں۔

اس ضمن میں جب گلوکار ولی حامد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا اس لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ،میرا اور ثناء کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے اور ہم سٹار ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہیں اس پر کسی کو بھی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مستقبل میں موقع ملتا تو میں دوبارہ ثناء کے ساتھ کام کروں گا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حالیہ دنوں میں میرے اور نور کے درمیان جو صلح کی افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں وہ انتہائی گمراہ کن ہیں اور میں ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد اپنے پرستاروں کو پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل لیول پر ہونے والے پراجیکٹ میں کام کر کے بڑی خوشخبری دوں گا ۔ابھی میں لندن میں ہونیوالے کامیاب شوز کے بعد دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور آئندہ ایک دو روز میں پاکستان واپس آجائوں گا ۔