Live Updates

46 سال کی عمر میں بھی عابد شیر علی کی فٹنس کا راز سامنے آ گیا

عابد شیر علی کی ایکسرسائز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 مئی 2018 12:11

46 سال کی عمر میں بھی عابد شیر علی کی فٹنس کا راز سامنے آ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) 46 سال کی عمر میں بھی عابد شیر علی کی فٹنس کا راز سامنے آ گیا۔ عابد شیر علی کی ایکسرسائز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی مخالفین پر تنقید کے نشتر برسانے میں بہت مہارت رکھتے ہیں۔عابد شیر علی اپنے کسی نہ کسی بیان کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

عابد شیر علی کے گرما گرم بیانات سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوتے ہیں تاہم اب عابد شیر علی کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔جو عابد شیر علی کے فٹنس کا راز بتاتی ہے۔عابد شیر علی کی ایکسرسائز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ساتھ وائرل ہو گئی ہے۔عابد شیر علی نے ایکسر سائز کے معاملے میں نوجوان لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی کی اس ایکسر سائز کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے عابد شیر علی کی فٹنس کا موازنہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی فٹنس سے کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے زیادہ فٹ تو عمران خان ہیں،اور ان کی عمر بھی 65 سال ہے۔اور اگر فٹنس دیکھنی ہے تو پھر عابد شیر علی کی عمران خان کے ساتھ دوڑ لگوا کر دیکھیں۔جب ایک سوشل میڈیا صرف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر علی ہماری طرح دس دس گھنٹے کام کرتے تو پھر میں دیکھتا کہ وہ کتنے فٹ رہتے ہیں۔تاہم کچھ سوشل میڈیا صارف نے عابد شیر علی کی اس ویڈیو کی تعریف بھی کی ہے کہ اور کہا کہ ہر عمر میں فٹ رہنے کے لیے ایکسر سائز بہت ضروری ہے۔عابد شیر کی ایکسر سائز کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات