ملاکنڈ یونیورسٹی میں ریسرچ کیش ایوارڈ تقریب کا انعقاد

جمعرات 24 مئی 2018 11:50

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان نے کہاہے کہ جامعہ ملاکنڈ میں درس وتدریس کی بہتری اورتحقیق کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں گے جبکہ محققین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اوریک کے زیراہتمام ریسرچ کیش ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔