Live Updates

خادم سوسائٹی کے زیراہتمام مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم

جمعرات 24 مئی 2018 11:50

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) خادم ویلفیئرسوسائٹی ضلع چارسدہ کے زیراہتمام غریبوں ،ناداروں اورمسکینوں کیلئے رمضان فوڈ پیکج کے حوالے سے ایک تقریب کاانعقادکیاگیا،جس میں خادم ویلفیئرسوسائٹی ضلع چارسدہ کے چیئرمین محمدفیاض ،ڈی سی چارسدہ اورتحصیل کونسل کے اپوزیشن لیڈرخیرمحمدخان نے 100مستحق خاندانوں میں آٹا،گھی،دال،لوبیا،چینی،چاول وغیرہ فوڈ پیکج تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدفیاض خان نے کہاکہ غریبوں کی دادرسی اوران کی مددکادرس ہمیں دین اسلام دیتاہے اورخادم ویلفیئرسوسائٹی رمضان المبارک کے مقدس مہینے یتیموں،بیوائوں اورمسکینوںکوفوڈ پیکج کی فراہمی سے معاشرے میں ایثاروتعاون کاجذبہ پیداکرناچاہتی ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :