خانپور کرشنگ پلانٹس کی جزوی بندش سے سینکڑوں محنت کش بیروزگار ہو گئے

جمعرات 24 مئی 2018 11:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) خانپور کرشنگ پلانٹس کی جزوی بندش سے سینکڑوں محنت کش بیروزگار ہو گئے، سرمایہ داروں کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ بڑھ گیا، بجری سمیت تعمیراتی مٹیریل دستیاب نہ ہونے کے باعث مہنگا ہو گیا، کرشر مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کرشر پلانٹ مالکان کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ معدنیات کی جانب سے خانپور اور گردونواح میں کرشر پلانٹس بند کرنے کے فیصلہ سے کرش انڈسٹری سے منسلک سینکڑوں محنت کش گھرانے فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

کرشر مالکان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ حکومت گذشتہ تین سال سے کرشر انڈسٹری کو تباہی کی جانب دھکیلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سرمایہ داروں کے کروڑوں روپے ڈوب رہے ہیں جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، کبھی محکمہ ماحولیات تو کبھی معدنیات ہمیں کام کرنے سے زبردستی روکا جا رہا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :