گاندھیاں میں سی پیک پر کام کرنے والے ڈمپر کے حادثہ کے بعد ہزارہ موٹر وے کے مخصوص حصہ پر کام بند رہا

جمعرات 24 مئی 2018 11:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) گاندھیاں میں دو روز قبل سی پیک پر کام کرنے والے ڈمپر کے حادثہ کے بعد ہزارہ موٹر وے کے اس مخصوص حصہ پر کام بند رہا، بطور سوگ تمام ڈمپر ڈرائیوروں نے کام نہیں کیا، دو روز قبل ڈمپر کی ٹکر سے توقیر نامی موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز گاندھیاں میں بفہ کا رہائشی توقیر نواز چائنا ڈمپر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا تھا، حادثہ میں جاں بحق نوجوان کی موت پر بطور احتجاج مظاہرین نے چائنا ڈمپر کو موقع پر ہی آگ لگا دی تھی۔

چائنا سی پیک روٹس پر کام کرنے والے ڈمپروں کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز نوجوان ہلاکت پر ہم آج کام نہیں کر رہے ہیں تاہم سی پیک ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث گاڑیوں کو کھڑا کیا گیا ہے۔