Live Updates

وزیراعلیٰ پرویز خٹک 26 مئی کو حطار انڈسٹری اسٹیٹ میں ڈبل روڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

جمعرات 24 مئی 2018 11:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پی ٹی آئی کے ضلعی صدر راجہ احتشام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک 26 مئی کو حطار انڈسٹری اسٹیٹ ہری پور میں دو بلین 60 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے ڈبل روڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ 11 بجے دن ہری پور بار کی نو منتخب کابینہ سے حلف اور 12 بجے لورہ چوک تا کوہالہ تک تعمیر ہونے والے ڈبل روڈ کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

راجہ احتشام نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ ہری پور میں اربوں روپے کی ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر اور بائی پاس ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی تعمیر، پائلٹ سکول کی تعمیر کے علاوہ کیڈٹ کالج کیلئے وسیع ترین اراضی اور تعمیر پی ٹی آئی کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ آئندہ الیکشن مہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے اور عمران خان نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک میں کامیابی حاصل کر کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات