سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام پاکستان کو درپیش داخلی اور خارجی مسائل سے متعلق آگاہی سیمینار کا اہتمام

جمعرات 24 مئی 2018 11:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام پاکستان کو درپیش داخلی اور خارجی مسائل کے بارے میں آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے جات کے طلبہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر ڈاکٹر مہیمن نے پاکستان اور درپیش داخلی اور خارجی مسائل اور ان کے حل میں طلبہ کی ذمہ داری کے حوالہ سے مفصل خطاب کیا، پاکستان کو اس وقت کئی قسم کے چیلینجز کا سامنا ہے، دشمن خارجی محاذ پر ناکامی کے بعد وطن عزیز کو داخلی طور پر کمزور کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، فرقہ واریت اور لسانی اور علاقائی تعصبات کا خاتمہ نوجوان طبقہ کی اولین ذمہ داری ہے اور یہی وہ معاملات ہیں جن کے ذریعہ دشمن ہمیں داخلی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس موقع پر مختلف طلبہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف مسائل کی طرف نشاندہی کی جن میں ماحولیاتی مسائل، غربت، مختلف قسم کے تعلیمی نظام، انتہا پسندی، نئے ڈیموں کی تعمیر، ووٹ کا صحیح استعمال اور دیگر مسائل شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر مہیمن نے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :