Live Updates

ڈی پی او ہری پور اور ٹریفک انچارج اسلامیہ رحمانیہ سڑک پر جابجا گاڑی سٹاپوں کا خاتمہ یقینی بنائیں، عوامی حلقے

جمعرات 24 مئی 2018 11:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ڈی پی او ہری پور اور ٹریفک انچارج اسلامیہ رحمانیہ سڑک پر جابجا گاڑی سٹاپوں کا خاتمہ یقینی بنائیں، سڑک پر شدید رش کے باعث خریداری اور پیدل چلنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو سے ہری پور جانے والی گاڑیوں نے من مانے سٹاپ بنا کر دکانداروں اور راہگیروں کیلئے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں جس سے آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں جگہ جگہ ٹریفک جام کے باعث حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں، متعلقہ حکام فوری طور پر اصلاح و احوال کیلئے احکامات جاری کریں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات