ایبٹ آباد سے ککمنگ بوئی جانے والی مین سڑک جگہ جگہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند

جمعرات 24 مئی 2018 11:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق امیدوار ضلع کونسل ککمنگ فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد سے ککمنگ بوئی جانے والی مین سڑک جگہ جگہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ککمنگ مین روڈ کی صفائی ابھی تک نہیں کروائی گئی جس وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ انتہائی لاپرواہی سے کام لے رہا ہے اور ککمنگ سے منتخب نمائندے بھی غائب ہیں، موصوف عوام کو صرف الیکشن میں نظر آئیں گے، اعلیٰ حکام اور کمشنرہزارہ سے نوٹس لیکر ککمنگ بوئی کی عوام کو ریلیف فراہم کروائیں۔ ککمنگ مین سڑک سے ملبہ نالی تک ہٹایا جائے اور پوری سڑک کو ٹریفک کیلئے کھولا جائے۔

متعلقہ عنوان :