Live Updates

یوٹیلٹی سٹور کے ویئر ہائوس سے دکانداروں کو آٹے، چینی اور اشیائے خوردونوش کی سپلائی شروع

جمعرات 24 مئی 2018 11:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) یوٹیلٹی سٹور کے ویئر ہائوس سے دکانداروں کو آٹے، چینی اور اشیائے خوردونوش کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔ تمام یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا، چینی اور اشیائے ضروریہ ناپید ہو ئی تھی، عوام دکانوں سے چیزیں خریدنے میں مصروف عمل تھے، عوام کے شدید احتجاج کے بعد معاملہ حل کر دیا گیا۔ یوٹیلٹی سٹور کا ویئر ہائوس ملی بھگت سے ٹھنڈیانی روڈ پر واقع ایک ویران گودام میں منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رمضان المبارک شروع ہوتے ہی اور حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹور پر اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے بعد یوٹیلٹی سٹور کے ویئر ہائوس میں تعینات کرپٹ افسران اور ملازمین نے چینی، آٹا اور اشیاء خوردونوش شہر کے دکانداروں پر فروخت کرنا شروع کر دی تھیں جس کی وجہ سے چار روز قبل ضلع ایبٹ آباد کے تمام یوٹیلٹی سٹوروں سے آٹا، چینی، چاول، ڈالڈا، کوکنگ آئل وغیرہ ختم ہو چکے تھے اور سٹوروں پر جانے والے لوگوں کو ملازمین گذشتہ چار روز سے لالی پاپ دیتے چلے آ رہے کہ شام تک یہ چیزیں آ جائیں گی لیکن چار روز گذرنے کے باوجو تمام یوٹیلٹی سٹوروں پر چینی، آٹے اور اشیاء ضروریہ کی ترسیل ممکن نہیں بنائی جا سکی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور کے کرپٹ ملازمین رمضان المبارک میں بھی حرام خوری سے پرہیز نہیں کر رہے ہیں اور عوام الناس کیلئے آنے والی چیزیں دکانداروں پر فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں نے یوٹیلٹی سٹور کے جی ایم سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :