Live Updates

عمران خان کا گروپ بندیوں کے خاتمہ کیلئے ایبٹ آبادکے حلقہ این ای16- سے خود الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

جمعرات 24 مئی 2018 11:50

عمران خان کا گروپ بندیوں کے خاتمہ کیلئے ایبٹ آبادکے حلقہ این ای16- سے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) تحریک انصاف میں گروپ بندیاں ختم کرنے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایبٹ آبادکے حلقہ این ای16- سے خود الیکشن میں میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 16 تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون، تحصیل ناظم ایبٹ آباد اسحق ذکریا اور علی اصغر خان کوششیں کر رہے تھے جس سے پارٹی دن بدن دھڑے بندیوں کا شکار ہو رہی ہے جو آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

این اے 16 پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے تینوںامیدواروں نے انٹرویو بھی دے رکھے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حلقہ این اے 16 سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آنے والے چند دنوں میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان باضابطہ طور پر این اے 16 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کریں گے اور اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی ایبٹ آباد سے ہی کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات