دیوال منال موٹر سائیکل حادثہ میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا، تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل

جمعرات 24 مئی 2018 11:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) دیوال منال موٹر سائیکل حادثہ میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا، نوجوان کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ناڑہ کی حدود دیوال منال سے حویلیاں آنے والا موٹر سائکل سوار عماد خان ولد صابر اچانک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں عماد شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے زخمی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :