Live Updates

نعیم الحق نے مجھے تھپڑ غصے میں نہیں مارا بلکہ۔۔۔ دانیال عزیز نے خود ہی بڑا دعوی کر دیا

نعیم الحق کامیرے منہ پر تھپڑمارنا پری پلانڈ تھا، نعیم الحق پلان کرکے تھپڑ مارنے کے بعد دانت نکال رہا تھا،ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 مئی 2018 11:46

نعیم الحق نے مجھے تھپڑ غصے میں نہیں مارا بلکہ۔۔۔ دانیال عزیز نے خود ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے تھپڑ مارنے کو پری پلانڈ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے حالات حاضرہ کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز الجھ پڑے تھے۔

اس دوران نعیم الحق نے غصے میں آکر دانیال عزیز کو تھپڑ بھی رسید کردیا تھا۔اسی متعلق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے میرے منہ پر تھپڑ غصے میں نہیں مارا تھا بلکہ نعیم الحق کامیرے منہ پر تھپڑ مارنا پری پلانڈ تھا۔دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مجھے سے بہت تنگ ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سینئر حکام نے بہت کوشش کی مجھے وزیر بنانے کی تا کہ ان کی مجھ سے جان چھوٹ جائے۔

اور پھر میں وزیر بن گیا لیکن میں وزیر اپنی محنت کیو جہ سے بنا ہوں۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی والوں کاصحیح شکار کرتا تھا،میں قانون قاعدے کے مطابق اور تحقیق کر کے ان پر تنقید کرتا تھا۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین بھی میری کوششوں کی وجہ سے نا اہل ہوئے۔دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ نعیم الحق نے انہیں تھپڑ غصے میں آکر نہیں مارا بلکہ یہ پری پلانڈ تھا۔

کیونکہ نعیم الحق انہیں تھپڑ مارنے کے بعد دانت نکال رہے تھے۔تاہم پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق نے اس متعلق ٹویٹ کیا تھا کہ دانیال عزیز کی گفتگو کے دوران جو ہوا وہ اچانک کا ردعمل تھا اور بدقسمتی تھی امید کرتا ہوں کہ دانیال عزیز اپنی اصلاح اور بدگمانی پھیلانا ختم کردینگے ۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات