اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

غمزدہ چہروں پرتبسم بکھیرنے والے رنگیلا نے چھ سو سے زائد فلموں میں کمال فن دکھا کر متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے

جمعرات 24 مئی 2018 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کاجھومراوردلچسپ اندازاداکاری کے ذریعے زندگی میں رنگ بھرنیوالے اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیر گئے ۔ غمزدہ چہروں پرتبسم بکھیرنے والے رنگیلا نے چھ سو سے زائد فلموں میں کمال فن دکھا کر متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔برجستہ جملوں اور انوکھی اداکاری کے ذریعے فلم بینوں کو لوٹ پوٹ کر دینے والے محمد سعید خان عرف رنگیلا یکم جنوری انیس سو سنتیس کو افغانستان میں پیدا ہوئے، رنگیلا نے عملی زندگی کا آغاز پروفیشنل باڈی بلڈرز سے کیا لیکن انہیں شہرت اداکاری سے حاصل ہوئی۔

رنگیلا نے اپنی فنی زندگی کا آغازایک سو اٹھاون میں بننے والی فلم جٹی سے کیا۔رنگیلا نے فلموں کے عام کامیڈین سے ہیرو شپ تک کا سفر انتھک محنت اور خداداد صلاحیتوں کے بل پر طے کیا،ان کی مشہور فلموں میں رنگیلا، دل اور دنیا، کبڑا عاشق، عورت راج، پردے میں رہنے دو، ایماندار، بے ایمان، انسان اور گدھا اوردو رنگیلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رنگیلا نے بہترین اداکاری اور دیگر شعبوں میں شاندار کارکردگی پرنو مرتبہ نگار ایوارڈ اپنے نام کیے۔ طویل عرصہ جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا رہنے کے باعث نرالے رنگ اور جداگانہ انداز والا اداکار رنگیلا 24 مئی دو ہزار پانچ کو ہمیشہ کے لیے دار فانی سے کوچ کر گیا۔

متعلقہ عنوان :