ہالی ووڈ فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکار بہت کچھ کر سکتے ہیں، سوہائے علی ابڑو

پاکستان میں بہت سا ٹیلنٹ صرف چانس نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے‘انٹرویو

جمعرات 24 مئی 2018 11:40

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) اداکارہ وماڈل سوہائے علی آبڑو نے کہا ہے کہ ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکاربہت کچھ کرسکتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں سوہائے علی آبڑونے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کو اگربہترانداز سے ٹی وی، فلم اورکمرشلزمیں متعارف کروایا جائے تویہی مستقبل میں سپراسٹاربن کرسامنے آئینگے۔

مگرہمارے ہاں ایسا نہیں کیا جاتا۔ بہت سا ٹیلنٹ صرف چانس نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے۔سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مجھے لگتا ہے کہ ہمارے معروف فنکاروں، گلوکاروں، ماڈلز، رقاص اورتکنیکاروں کو کچھ نئے انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھیں اپنے ساتھ ساتھ نوجوانوں کوبھی تیارکرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہمیں ایسے نوجوانوںکو اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے جوواقعی ہی اس پروفیشن کیلیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں جس طرح پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں نے پڑوسی ملک میں کام کرتے ہوئے اپنانام اورمقام بنایا ، اسی طرح ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکار بہت کچھ کرسکتے ہیں، لیکن اس کیلیے سب سے زیادہ ضروری بات عملی طورپرکام کرنے کی ہے اوراس کے ساتھ نوجوانوں کو بھی اپنے ساتھ کام کروانے کی ہے۔ جب تک ہم ایسا نہیں کریں گے، اس وقت تک ترقی اورآگے بڑھنے کی بات کرنا درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :