ہالی ووڈ فلم’’ مشن امپاسیبل -فال آئوٹ‘‘ کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا

یہ فلم پیرامائونٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعرات 24 مئی 2018 11:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپاسیبل پر روانہ ہوگئے ہیں۔جی ہاں ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم’’ مشن امپاسیبل -فال آئوٹ‘‘ کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز،سیمون پیگ،مچل موناگھن،سیان ہیرس،ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم پیرامائونٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :