منہاج یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل، یونیورسٹی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کر لیا

مہناج یونیورسٹی نے طالبات کو ہوسٹل خالی کروانے کا حکم دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 مئی 2018 11:37

منہاج یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل، یونیورسٹی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) منہاج یونیورسٹی نے طالبات کو ہوسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا۔طالبات نے ہوسٹل کو خالی کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلے منہاج یونورسٹی کے ہاسٹل میں احتجاج کرنے والی طالبات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔احتجاج کرنے والی طالبات کا کہنا تھا کہ جس دن احتجاج ہوا اس روز خرم نواز گنڈا پور رات کے 2 بجے لڑکیوں کے ہاسٹل میں گھس آئے اور لڑکیوں کے موبائل فون چیک کئیے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہاسٹل انتظامیہ نے دھمکی کی دی کہ اگر بات میڈیا پر آئی تو لڑکیوں کی نازیبا تصاویر وائرل کردیں گے جس پر انکے رشتے نہیں آئیں گے۔تاہم اس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد منہاج یونیورسٹی نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہناج یونیورسٹی نے طالبات کا ہوسٹل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔منہاج یونیورسٹی نے حکم دیا ہے کہ طالبات یکم جون تک ہوسٹل کو خالی کر دیں تا ہم طالبات نے ہوسٹل خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ خرم نواز گنڈا پور کی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں خرم نواز گنڈا پور احتجاج کرنے والی لڑکیوں کے ساتھ بد سلوکی کر رہے تھے۔اس حوالے سے لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی پر خرم نواز گنڈا پور کا موقف سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے طالبات پر الزام عائد کیا کہ لڑکیاں 10بجے رات باہر جانا چاہتی تھیں منع کرنے پر لڑکیوں نے ملکر ہاسٹل کے سٹاف کو یرغمال بنا رکھا تھا ،جب منتشر ہونے کا کہا تو لڑکیوں نے بدتمیزی شروع کر دی۔

جس پر لڑکیوں نے احتجاج شروع کیا تو خرم نواز گنڈا پور نے لڑکیوں کے ساتھ جو سلوک کیا وہ انتہائی شرمناک تھا۔۔احتجاج کرنے والی ایکطالبہ نے نجی ٹی وی کو بتایا تھا کہ ہاسٹل میں موجود طالبات کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پر رہا ہے ۔طالبات ایک عرصے سے ان مسائل پر آواز بلند کر رہی ہیں تا ہم انکی شنوائی نہیں ہو رہئی۔