نیشنل فرنٹ کی طرف سے پروفیسر عبدالوحید اور دیگر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش

جمعرات 24 مئی 2018 11:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمیر نیشنل فرنٹ نے شہید پروفیسر عبدالوحید کوان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہدائے ٹنگمر گ کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہید پروفیسر عبدالوحید ایک عظیم دانشور ،مفکر ،دیندار اور باصلاحیت انسان تھے جنہوں نے آرام دہ زندگی ترک کرتے ہوئئے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم استقامت کا مظاہرہ کریں تاکہ بھارت کو سرزمین جموںوکشمیر سے انخلاء پر مجبور کیاجاسکے جو صرف فوجی طاقت کے بل پر ہمارے خطہ ارض پر قابض ہے۔ترجمان نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاں ہماری جدوجہد آزادی کا بیش قیمت اثاثہ ہیں جن کا ہر قیمت پر تحفظ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :