Live Updates

شہباز شریف کی چنیوٹ میں اسٹیج پر اکیلے بیٹھے تصویر پر ن لیگی رہنما نے انوکھی منطق پیش کر دی

شہبازشریف وہاں چیک کرنے اور راؤنڈ لگانے گئے تھے، ن لیگی رہنما دانیال عزیز کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 مئی 2018 10:56

شہباز شریف کی چنیوٹ میں اسٹیج پر اکیلے بیٹھے تصویر پر ن لیگی رہنما نے ..
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی 2018ء) :وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی چنیوٹ میں اسٹیج پر اکیلے بیٹھے تصویر پر ن لیگی رہنما نے انوکھی منطق پیش کر دی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ شہبازشریف وہاں چیک کرنے اور راؤنڈ لگانے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق دو روز سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

جس میں شہباز شریف اسٹیج پر اکیلے بیٹھے ہیں۔اور ان کے ہمراہ کوئی ن لیگی رہنما موجود نہیں ہے۔شروع میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ تصویر فوٹو شاپڈ ہے۔تاہم بعد میں میڈیا رپورٹس نے اس تصویر کو حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ میں ویزراعلی شہباز شریف واقعی اسٹیج پر اکیلے موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسی متعلق جب نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ن لیگی رہنما دانیال عزیز سے سوال کیا گیا کہ شہباز شریف اسٹیج پر اکیلے موجودکیوں ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف وہاں چیک کرنے اور راؤنڈ لگانے گئے تھے۔

میں بھی فنکشن شروع ہونے سے پہلے چیک کرنے جاتا ہوں۔اور اپنے حلقے میں بھی اگر کوئی تقریب ہو تو میں اس سے پہلے چکر لگانے جاتا ہوں۔تاہم پروگرام اینکر نے اس بات کو عجیب و غریب قرار دے دیا کہ اسٹیج پر بیٹھ کر وہ کیا چیک کر رہے تھے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو چنیوٹ میں انتہائی شرمندگی اور نے عزتی کا سامنا کرنا پڑ گی تھا۔ ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے چنیوٹ میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی، شہباز شریف جب اس تقریب میں پہنچے تو دیکھا کہ ارکان اسمبلی میں سے کوئی بھی نہیں آیا اور وہ اکیلے ہی اس تقریب میں موجود تھے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس تقریب میں ارکان اسمبلی غلام لالی ، امتیاز لالی، ثقلین سپرا اور مولانا رحمت اللہ کو بھی آنا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔ جس کے بعد شہباز شریف نے اکیلے ہی چنیوٹ میں اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور اپنا دورہ مختصر کر کے واپس چلے آئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی آمد پر چنیوٹ کی قیادت نے تقریب کا بائیکاٹ کر دیاتھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات