Live Updates

ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں مریم نواز کے بیان پڑھنے کے دوران دلچسپ صورتحال

مریم نواز نے اپنے بیان کے دوران فل سٹاپ اور کومہ پڑھنا بھی شروع کر دیا،جج محمد بشیر کا اعتراض

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 مئی 2018 10:43

ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں مریم نواز کے بیان پڑھنے کے دوران دلچسپ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) احتساب عدالت میں  شریف خاندان کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں جب کہ ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان  نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کمرہ عدالت میں موجود تھے۔سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنا بیان پڑھ کر سنایا۔

لیکن مریم نواز کے بیان پڑھنے کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب مریم نواز نے اپنے بیان میں کومہ اور فل سٹاپ بھی پڑھنا شروع کر دیا۔جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اعتراض اٹھایا اور کہا کہ بیان پڑھنے کے دوران کومہ تو نہ پڑھیں۔جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ مجھے میرے وکیل نے پڑھنے کو کہا میں نے پڑھ دیا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنے بیان کے آغاز پرپاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور اس کی رپورٹ پر تنقید کی اور کہا کہ جے آئی ٹی اور جے آئی ٹی رپورٹ اس کیس میں غیر متعلقہ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ 2000 میں عامرعزیزبطورڈائریکٹربینکنگ کام کررہےتھے ۔ عامرعزیزکو 2000میں مشرف حکومت نےڈیپوٹیشن پرنیب میں تعینات کیا ۔ بلال رسول کےرکن جے آئی ٹی بننےتک وہ پی ٹی آئی کی سپورٹرتھے۔ عامرعزیز کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا۔ عامرعزیز نے مشرف کے دورمیں حدیبیہ پیپرملزکی تحقیقات کیں۔ عامرعزیز 2000 میں میرے اورخاندان کیخلاف دائر ریفرنس میں تفتیشی تھے۔

جےآئی ٹی نےشاید مختلف محکموں سے مخصوص دستاویزات اکٹھی کیں۔ بریگیڈیئرنعمان اور کامران کی جے آئی ٹی میں تعیناتی مناسب نہیں تھی ۔ عرفان منگی کی تعیناتی کا کیس سپریم کورٹ میں ابھی تک زیرالتواہے ۔ عرفان منگی کو بھی جے آئی ٹی میں شامل کردیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق بریگیڈیئر نعمان سعید ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کاحصہ تھے۔ ڈان لیکس کی وجہ سے سول ملٹری تناؤمیں اضافہ ہوا، ۔

جے آئی ٹی میں تعیناتی کے وقت نعمان سعید آئی ایس آئی میں نہیں تھے۔ نعمان سعید کو آؤٹ سورس کیا گیا۔ انکی تنخواہ ریکارڈ سے ظاہر نہیں ہوتی۔ عدالت نے جے آئی ٹی کو اختیارات دیئے کہ قانونی درخواستوں کو نمٹایا جا سکے۔ ایسے اختیارات دینا غیرمناسب اورغیرمتعلقہ تھے۔ جےآئی ٹی کی 10والیم پر مشتمل خودساختہ رپورٹ غیرمتعلقہ تھی۔ جےآئی ٹی کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹمیں دائر درخواستیں نمٹانے کیلئے تھی۔ ان درخواستوں کوبطور شواہد پیش نہیں کیا جاسکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات