ڈی جی خان سیمنٹ نے حب بلوچستان میں ملک کے سب سے بڑے پلانٹ کی تنصیب مکمل کرلی

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

ڈی جی خان سیمنٹ نے حب بلوچستان میں ملک کے سب سے بڑے پلانٹ کی تنصیب مکمل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ڈی جی خان سیمنٹ نے حب بلوچستان میں ملک کے سب سے بڑے سیمنٹ تیار کرنے والے پلانٹ کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے خط کے مطابق پلانٹ کی تنصیب پر 300 ملین ڈالر کی سدباب سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ جس کی یومیہ پیداواری استعداد 8500 تا 9000 ٹن ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پلانٹ کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا اور اس کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیمنٹ تیار کرنے والے ملک کے سب سے بڑے سیمنٹ پلانٹ سے ایک ہزار سے زائد افراد کو روز گار فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبہ کی سرگرمیوں میں ہونے والے اضافے کے نتیجہ میں سیمنٹ کی مقامی صنعت کے گزشتہ چند سال کے دوران نمایاں ترقی کی ہے جس کی روشنی میں کمپنی نے اپنی پیداواری استعداد بڑھانے کے لئے نئی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پلانٹ کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔