سعودی عرب، ماہر کار چور گرفتار،

12 وارداتوں کا اعتراف

جمعرات 24 مئی 2018 09:50

سعودی عرب، ماہر کار چور گرفتار،
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سعودی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورماہر کار چور کو گرفتار کر لیا ۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں عرصہ دراز سے ایک ایسے نامعلوم چور کی تلاش تھی جو انتہائی مہارت سے گاڑیاں چھین کر فرار ہو جاتا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ خفیہ اطلاع سے ہمیں نامعلوم ملزم کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ اپنے شکار کو چن کر اس کا تعاقب کرتا جب وہ ایسے مقام سے گز ررہے ہوتے جو نسبتا سنسان ہوتا تو ملزم اپنی گاڑی سے اپنے شکار کی گاڑی کو ٹکراتا تھا۔

معمولی تصادم پر ڈرائیور گاڑی سے اترکر آتا اسی اثناء ملزم کا ساتھی اتر کر دوسری گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو جاتا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 12 وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف گاڑیاں چھیننے کے جرم میں چالان کاٹ کر محکمہ تحقیقات و استغاثہ کو پیش کر دیا جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔