ایرانی سپریم لیڈر نے جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کے لئے کی یورپ کو 7 شرائط پیش کردیں

جمعرات 24 مئی 2018 09:50

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) یران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوہری سمجھوتے پر قائم رہنے اور اس سے علیحدہ نہ ہونے کی ضمانت کے لیے یورپی ممالک کے سامنے 7 شرائط پیش کی ہیں۔العربیہ ٹی ویکے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ ایران کا بیلسٹک پروگرام اور خطے میں ایرانی سرگرمیوں پرکوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جوہری معاہدہ قائم رکھنے کے لیے یورپی ممالک پر شرط عائد کی کہ وہ ایران کی تیل کی مصنوعات کی خریداری جاری رکھیں اور اس ضمن میں امریکی دباؤ کو مسترد کر دیں۔ یورپی بنک ایران کے ساتھ لین دین برقرار رکھیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران یورپی ممالک کے ساتھ امن قائم رکھنا چاہتا ہے مگر فرانس، برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک ایران کے حساس معاملات میں امریکا کی اتباع کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے ایران کو اقتصادی پابندیوں سے بچنے کے لیے 12 شرائط عائد کی تھیں تاہم ایران نے امریکی شرائط مسترد کر دیا ۔