ڈاکٹر عافیہ صدیقی زندہ ہیں یا نہیں، ترجمان پاکستانی قونصلیٹ نے باضابطہ اعلان کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 24 مئی 2018 03:42

ڈاکٹر عافیہ صدیقی زندہ ہیں یا نہیں، ترجمان پاکستانی قونصلیٹ نے باضابطہ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2018ء) امریکہ کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق باضابطہ بیان جاری ہو گیا ہے۔ نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد ترجمان پاکستانی قونصلیٹ نے بیان جاری کیا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی خیریت سےہیں۔

(جاری ہے)

عافیہ صدیقی کی صحت سےمتعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔ پاکستانی قونصل جنرل  نے ٹیکساس میں ایف ایم سی کارزویل جیل کا دورہ کیا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق عائشہ فاروقی اورڈاکٹرعافیہ کےدرمیان ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی ۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی خیریت سےہیں۔ عافیہ صدیقی کی صحت سےمتعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی قونصل جنرل نےگزشتہ 14ماہ میں 4بارڈاکٹرعافیہ سےملاقات کی۔