نواز شریف کو کب تک جیل بھیج دیا جائے گا، تاریخ سامنے آگئی
نوازشریف عید الفطر جیل میں نہیں لندن میں منائیں گے،چوہدری اعتزاز احسن میاںصاحب کی حکومت نے سر جھکا کر ڈان لیکس پر کمیٹی بنائی،مشاہد اللہ اور پرویز رشید کو ہٹایا نواز شریف کے بچوں کے پاس اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں،سینیئر رہنما پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگوٍ
جمعرات 24 مئی 2018 00:10
(جاری ہے)
نواز شریف نے کبھی استعفیٰ کے دباؤ پر اشارہ تک نہ دیا۔ نواز شریف نے کبھی استعفیٰ کے مطالبے پر ایک لفظ نہ بولے میاں صاحب کا بیان 342 کے تحت ریکارڈ کیا گیا ہے میاں صاحب کی بڑی کوشش ہے کہ ڈیل ہو جائے۔ میاں صاحب نے پریس کانفرنس سے دباؤ ڈالا سوال جواب نہیںلئے ۔
انہو ں نے کہا کہ کوئی ملزم جس کے 2 بیٹے ہوں معزور ہوں اس کی ضمانت نہیں ہو سکتی۔ نواز شریف نے کہا بیٹے معزور ہیں تو ضمانت مسترد ہو جانی چاہئے تھی، میاں صاحب کی جگہ عام آدمی کا مقدمہ ہوتا تو رویہ مختلف ہوتا ۔ عدالتیں نواز شریف کے کیس میں نرمی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ سوالات اس وقت دیئے جاتے اور جواب لئے جاتے ہیں۔ میاں صاحب کو جو سوالات دیئے گئے اس کا پرچہ آؤٹ ہو گیا۔ نواز شریف نے آج کہا کہ فوج کو ریاستی امور سے لاتعلق رہنا چاہئے اور انٹرنل سیکیورٹی سے بھی لا تعلق ہونا چاہئے۔ کاش نوا زشریف یہ باتیں حلف لینے کے بعد کہتے تو اچھا ہوتا انہوں نے مزید کہا نواز شریف نے داخلہ سیکیورٹی خود دیکھنے کا اعلان کیوں نہیں کیا ،نواز شریف بولتے تو ہم استعفیٰ مانگنے والے افسر کا نام لینے کا کہتے ۔ میاں صاحب کی حکومت نے سر سجھکا کر نوکری کی، مشرف کو باہر بھیجا سر جھکا کر ڈان لیکس پر کمیٹی بنائی اور سر جھکا کر مشاہد اللہ پرویز رشید کو ہٹایا اب جب وہ خو د نااہل ہوئے تو خلاف بات کرتے ہیں۔ 1990 ،1993 2013, میں نواز شریف وزیراعظم بنے لیکن کابینہ وہی رہا ۔ نواز شریف کا بینہ میں ایک دو لوگ بدلتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے۔ نواز شریف کہتے ہیںکہ شواہد موجود ہیں لیکن عدالت میںلاتعلق ہو گئے، نواز شریف کے بچوں کے پاس اربورں کی جائیداد یں ہیں جبکہ نواز شریف خود کہتے ہیں کہ کوئی اپنے نام پر جائیداد نہیں رکھتا۔ نواز شریف اتنی غلط بیانی کرتے ہیں کیا کوئی انہیں قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوا زشریف نے جے آئی ٹی کے 12 ارکان پر سارا ملبہ ڈال دیا۔ دونوں افسران کی اپنی حکومت نے انکوائری کمیٹی میں بٹھائے تھے۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف کرپشن کے کیسز ثبوت کے بناء پر بنائے ۔مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.