وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شہید کرنل سہیل عابد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

شہید کرنل سہیل عابد کا خون اس دھرتی پر قرض ہے،پوری قوم دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے،شہید کرنل سہیل عابد جیسے بہادر سپوتوں کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،محمد شہباز شریف

جمعرات 24 مئی 2018 00:00

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شہید کرنل سہیل عابد کے لواحقین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ شہید کرنل سہیل عابد کا خون اس دھرتی پر قرض ہے،پوری قوم دہشت گردوں کے مکمل صفائے کیلئے متحد ہے،شہید کرنل سہیل عابد جیسے بہادر سپوتوں کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،شہادت کا بلند رتبہ پانے والے کرنل سہیل عابد نے وطن کے امن کیلئے اپنی قیمتی جان نچھاور کی ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بارہ کہو کے قریب بوبڑی انگوری میں شہید کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات میںکہی ۔ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ شہید کرنل سہیل عابد نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان نچھاور کرنے پر شہید کرنل سہیل عابد کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

محمد شہبازشریف کا شہید کرنل سہیل عابد کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی ۔ شہید کرنل کے بچوں کو پیا رکیا اور دلاسہ دیا۔وزیر اعلی کا انگوری روڈ کر کرنل سہیل عابد شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ۔انہوںنے کہاکہ آپ کے والد پوری قوم کے ہیرو ہیں،شہید کرنل سہیل عابد نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جرآت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

پوری قوم شہید کرنل سہیل عابد کی عظیم قربانی کو فراموش نہیں کرے گی۔ جس مقصد کیلئے شہید کرنل سہیل عابد نے اپنی جان نچھاور کی ہے، وہ پوری قوم کا مشن ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے شہید کرنل سہیل عابد جیسے بہادر سپوت قوم کے ہیروہیں۔پاکستان کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دینے والے بہادر سپاہیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شہید کرنل سہیل عابد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔