وزارت کے حکام کی انتھک محنت اور کاوشوں سے بجلی کی پیداوار میں خاطر حواہ اضافہ ہواہے ،وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری

جمعرات 24 مئی 2018 00:00

وزارت کے حکام کی انتھک محنت اور کاوشوں سے بجلی کی پیداوار میں خاطر حواہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاکہ وزارت کے حکام کی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوملک میں پہلی دفعہ رمضان میں بجلی پیداوار 19798 میگا واٹ پہ پہنچ گئی ہے ،11 مئی 2018 ء کو بجلی کی پیداوار 19248 میگا واٹ تھی ۔ جبکہ گزشتہ سال 19200 میگاواٹ تھی ۔ٓآنے والے دنوں میں ہائیڈل بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ توقع ہے،آج کی19798 میگاواٹ میں آئی پی پی کا حصہ 13100 میگاواٹ، واپڈا ہائیڈیل 4209میگاواٹ اور جینکو 2489 میگاواٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :