گرمی کے باعث ٹرک میں رکھے انڈوں سے چوزے نکلنے لگے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 23 مئی 2018 23:44

گرمی کے باعث ٹرک میں رکھے انڈوں سے چوزے نکلنے لگے

چینی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت گردش کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ٹرک پر بڑے بڑے کارٹن رکھے ہیں جن میں مرغی کے انڈے موجود ہیں۔ چلتے ہوئے ٹرک پہ رکھے ہوئے انڈوں سے گرمی کی شدت کے باعث  چوزے  نکل رہے ہیں۔
گرمی کی شدت کو بیان کرنے کے لیے ایک محاورہ بہت مشہور ہے۔ "باہر اتنی گرمی ہے کہ انڈوں سے چوزے  نکالے جا سکتے ہیں." کہنے کو تو یہ محض ایک محاورہ ہے لیکن چین میں وائرل ہوئی ویڈیو کو دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ ایسا ہونا بالکل ممکن ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ ایک ٹرک انڈوں کے درجنوں کارٹن لے کر جا رہا ہے اور راستے میں ہی گرمی کی شدت سے انڈوں سے مرغی کے چوزے  نکلنا شروع ہو گئے۔ ویڈیو بہت مختصر ہے لیکن پھر بھی اس میں کم از کم پانچ چوزے انڈوں سے نکلتے ہوئے صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

  ان کے ننھے ننھے پیر انڈے کے خول کو توڑ کر انہیں  باہر نکلنے میں مدد دے رہے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب بنائی گئی لیکن اتنا ضرور ہے کہ یہ واقعہ نہایت گرم دن میں پیش آیا۔ جنوب مشرقی چین میں سال کے اس عرصے میں بہت ہی غیر معمولی گرم موسم کا سامنا ہے لیکن اتنا کبھی نہیں ہوا تھا کہ بغیر انکوبیٹر کے انڈوں سے چوزے  نکل آئیں۔
اس ویڈیو نے چینی سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ کچھ لوگ خراب انڈوں کی فراہمی کی شکایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ کے نزدیک انڈے غیربارآور تھے اس لیے یہ ناممکن ہے کہ ان میں سے بچے نکل آتے۔ یہ انڈے خصوصی طور پرافزائش نسل کے لیے رکھے جانے تھے۔

متعلقہ عنوان :