سپریم کورٹ کے قائم کردہ واٹر کمیشن کے احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ ڈویژنل کمشنرلاڑکانہ

بدھ 23 مئی 2018 23:40

لاڑکانہ۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈویزنل کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے مختلف محکموں کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے قائم کردہ واٹر کمیشن کے احکامات پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں قومی ترقیاتی اداروں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور جاری کاموں میں معیار کا بھی خاص خیال رکھا جائے کسی بھی ٹھیکہ دار کو قبل از وقت ادائیگی نہیں کی جائے غفلت برتنے پر متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون محمد نواز سوہو، ایڈیشنل کمشنر ٹو رانا عدیل، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ عمران علی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔