پنوعاقل میں نوجوان کے قتل میں خاندان کے افراد ملوث نکلے

بدھ 23 مئی 2018 23:40

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پنوعاقل میں نوجوان آصف کے قتل میں خاندان کے افراد ہی ملوث نکلے، پولیس اعلامیہ کیمطابق آصف جتوئی کے مبینہ قتل کا مقدمہ وسیم الطاف زاہد اور حمزو جتوئی کے خلاف درج کیا گیا،قتل میں گرفتار مرکزی اصل ملزم کا اعتراف جرم کرتے بتایا کہ قبیلے میں پرانی تکرار پر آصف جتوئی کو قتل کیا ،5 روز قبل سانگی تھانے کی حدود میں مقتول آصف جتوئی کے قاتل اپنے رشتیدار ہی نکلے،پرانی دشمنی پر چار ملزمان نے منصوبہ بندی سے مل کر قتل کیا،آصف جتوئی مقامی درگاہ کے میلے میں شرکت کیلئے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ گیاجہاں سے پراسرارطور پر 12 دن گمشدگی کے بعد لاش سانگی کی حدود ہنگورو کے قریب ایک گندے نالے سے ملی ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم وسیم جتوئی کو گرفتار کیا،وسیم جتوئی کا پولیس کے سامنے اعتراف جرم ،پرانی دشمنی پر منصوبہ بندی کے تحت آصف کو دیگر3 افراد کے ساتھ مل کر موت کے گھاٹ اتار ،واقعہ کا ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے نوٹس لیکر ایس ایچ او سمیت ہیڈ محرر سانگی کو معطل کرکے لائن حآضر کردیا تھا ،واقعہ کی جگہ پہنچ کر ورثاء کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا مکمل یقین دہانی بھی کروائی تھی، ایس ایس پی سکھرنے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائیگی اور مقتول کے ورثاء کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :