ڈ پٹی کمشنرسکھر کی صدارت میں زیر تکمیل ترقیاتی اسکیموں کی رفتار کا جائیزہ لینے کیلئے اجلاس

بدھ 23 مئی 2018 23:40

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈ پٹی کمشنرسکھر رحیم بخش میتلو کی صدارت میں زیر تکمیل ترقیاتی اسکیمیں جوڈسٹرکٹ ADP بجٹ سے 600 ملین روپے سے شروع کی گئی ہیں ان پرکاموں کی رفتارکا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہو ا جس میں میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ ، صوبائی ہائی ویزڈپاٹمنٹ ،بلڈ نگر و ایجوکشن ورکس ڈپارٹمنٹ کے افسران بلدیہ کی یونین کونسلوں کے چیئرمین عزیزاللہ مغل اوراحسان لاشاری نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر رحیم بخش میتلونے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع سالانہ ترقیاتی پروگرام سے سڑکوں کی تعمیر سمیت جوبھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان کی تکمیل رواں مالی سال میں ہونی چاہیے کیونکہ مطلوبہ فنڈز موجود ہیں جبکہ ان کاموں کی تکمیل پر اضافی گرانٹ مل سکے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے لہٰذا جاری ترقیاتی کاموں کی پروگریس معلوم کرنے کے لئے بدھ ( 23 مئی ) کوتمام جاری ترقیاتی کاموںکا وزٹ کیاجائے گا ۔

میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کے علاوہ تمام محکموں کے افسران بھی دورہ میں ساتھ ہو ں گے تاکہ جہاں جہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ان کا جائزہ لیا جاسکے میئرسکھر نے کہا کہ بلدیہ کی حدود میں جو کام ہو رہے ہیں ان کا بھی معائنہ کیا جائے گا ،چھو ٹی چھوٹی اسکیموں کی بروقت تکمیل لازمی ہے تاکہ ان کی ادائیگی کی جاسکے اور فنڈ ز ضائع نہ ہوں ،یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن نے ہریوسی کو ترقیاتی کاموں کے لئے 4-4کروڑ روپے جاری کئے ہیں ،ایسا نہ ہو کہ ترقیاتی کاموں میں ڈ بلنگ ہو جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر ، فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی تنصیب سمیت شہر ی حدود میں جاری کاموں پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہر کی تعمیروترقی کی ضرورتیں پوری ہو سکیں ،بعد ازاں اجلاس میں مختلف جاری وآئندہ کی ترقیاتی اسکیموں پر بھی غور کیاگیا ،افسران نے کاموں کی رفتار بڑھانے اوراسکیموں کی بابت بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :