ہمیں بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، میئر سکھر

بدھ 23 مئی 2018 23:40

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ ہمیں بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں اعلیٰ تعلیمی صلاحیتوں سے اپنے شہر ،صوبہ اور ملک کی خدمت کر سکیں بالخصوص والدین کی شفقت سے محروم بچوں کی تعلیم اور ان کی اچھے ماحول میں پرورش ہر شخص کی ذمہ داری ہے ،یہ فریضہ پاکستان سوئٹ ہوم بہترین طریقے سے انجام دے رہا ہے ، ان بچوں کی کفالت اوران کو اعلیٰ درسگاہوں میں تعلیم دی جارہی ہے جو باعث ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اانہوں نے پاکستان سوئیٹ ہوم سکھرکے بچوں کے اعزاز میں دی جانے والی ورلڈ خان کیوکائی کراٹے آ رگنائزیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے جوڈوکراٹے ماسٹر انیس ہنشی کی افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ اس ادارہ میں عام شہریوں کے بچوں جیسی تعلیمی و رہائش کی سہولتیں میسر ہیں اورا ن کو سکھر کے معیاری اسکول میں تعلیم دی جارہی ہے ان بچوں کے ساتھ عید تہوارکے موقعہ پر وقت گزارنے سے قلبی سکون ملتاہے ،بچوں میں ڈ سپلن خود اعتمادی دیکھ کر خو شی ہوتی ہے جبکہ جوڈو کراٹے کی تربیت بھی دی جارہی ہے سکھر میونسپل کارپوریشن سوئیٹ ہوم کے ساتھ ہے انہیں ضروری وسائل فراہم کئے جارہے ہیں اس موقعہ پر ڈ پٹی میئرطارق چوہان نے کہا ہے کہ سوئٹ ہوم پاکستان کا مثالی ادارہ ہے جہاں ان بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم کے ساتھ دین کی طرف بھی راغب کیا جاتاہے ہم نے ہمیشہ ان بچوں کے ساتھ وقت گزار کر سکون محسوس کیا بلدیہ کے چیئرمین اور خواتین کونسلرز بھی سوئٹ ہوم کے ساتھ ہیں اس موقع پرمیزبان ہنشی انیس خان ،عبد الجبار ،ند یم مغل اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں ،ڈ پٹی ڈائریکٹرسوئٹ ہوم شبیر احمدمیمن نے مہمان خصوصی کو سوئٹ ہوم کا وزٹ کرایا جس پر مہمانوں نے بچوں کے چہروں پر اطمینان اور خوشی دیکھ کر طمانیت اور خوشی کا اظہارکیا ،میئرسکھر نے ہنشی انیس خان کی جانب سے بچوں کو مفت جوڈ و ٹر یننگ دینے کو بھی سراہا ،میئرسکھر ڈ پٹی میئراور مہمانوں نے بچوں کے ساتھ افطار و ڈ نر کیا اور نماز باجماعت اداکی ۔

متعلقہ عنوان :