سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 23 مئی 2018 23:40

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر استاد تاج محمد شیخ کے زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں نائب صدر دوست محمد جاگیرانی، جنرل سیکریٹری نثار احمد راجپوت، شفیق آرائیں، اصغر علی بھٹی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود سمیت دیگر تنظیمی معاملات پر غور و خوص کے بعد اتفاق رائے سے یونین کو چندہ نہ دینے والے ممبران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے 15دن بعد ان کی ممبر شپ معطل کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے استاد تاج محمد شیخ کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے محنت کشوں کی فلاح وبہبود، ڈینٹر پینٹر کالونی میں بجلی و گیس کی فراہمی، نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں اور شاہراہوں کی تعمیر سمیت دیگر معاملات کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :