حکومت سندھ کی جانب سے سکھر یونین آف جرنلسٹس کو سالانہ گرانٹ دو ملین روپے کا چیک دیا گیا

بدھ 23 مئی 2018 23:40

سکھر۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) حکومت سندھ کی جانب سے سکھر یونین آف جرنلسٹس کی سالانہ گرانٹ کے سلسلہ میں دو ملین روپے کا چیک دیا گیا، سکھر پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیرمین اسلم شیخ اور صوبائی وزیر کے فرزند کمیل حیدر شاہ کے توسط سے چیک دیا گیا، پی ایف یو جے کے مرکزی سیکریٹری جنرل لالا اسد پٹھان، ایس یو جے کے صدر ظہیر آصف خان لودھی نے چیک وصول کیا، اس موقع پر اظہار خیالات کرتے ہوئے یونین آف جرنلسٹس کے رہنماؤں و عہدیداران نے مالی امداد پر صوبائی حکومت سندھ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :