پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا

انٹرنیٹ صارفین کو [email protected] کےنام سےای میل بھیجی جا رہی ہے، یہ دھوکہ دہی پر مبنی ای میل ہے

muhammad ali محمد علی بدھ 23 مئی 2018 23:26

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ہنگامی سائبر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کو [email protected] کےنام سے ای میل بھیجی جا رہی ہے۔ واضح کیا جاتا ہے کہ یہ دھوکہ دہی پر مبنی ای میل ہے۔

(جاری ہے)

[email protected] ای میل ایڈریس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر کسی کو یہ میل موصول ہو تو اسے ہرگز نہ کھولا جائے۔ آئی ایس پی آر کے الرٹ میں مزید کہنا ہے کہ ملنے والی میل کو اسپیم میل کے طور پر فوری ڈیلیٹ کر دیں۔ نادانستہ طور پر ای میل کھل جائے تو اسکے کسی لنک پر کلک نہ کریں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ای میل کھولنے سے کمپیوٹر اور موبائل فون میں وائرس آجاتا ہے۔ اگرکسی کو یہ جعلی میل موصول ہو تواسے نہ کھولا جائے۔