پاکستان میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس فورس کے جوانوں کی خدمات قابل قدر ہیں،ڈی آئی جی قلات

بدھ 23 مئی 2018 23:57

خضدار۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈی آئی جی قلات رینج نثار احمد خان تنولی نے کہا ہے کہ پولیس فورس ایک ذمہ دار فورس ہے پورے پاکستان میں امن و امان کی قیام کے لئے پولیس فورس کے جوانوں کی خدمات قابل قدر ہیں بلوچستان میں بد قسمتی سے پولیس فورس کو اس جائز مقام نہیں دیا گیا نہ قیام امن کے لئے جانباز فورس کے طور پر اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا وگر نہ جس طرح پورے ملک میں پولیس فورس امن کے قیام کے ساتھ دیگر لائن آڈر کے ایشوز کو قائم رکھ سکتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ بلوچستان میں یہ خدمت انجام نہیں دے سکتا ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی قلات رینج نثار احمد خان تنولی خضدار کے سیاسی جماعتوں علماء کرام آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے عہدہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی خضدار ضیا مندو خیل آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی ، پریس سیکرٹری محمد صدیق انجینئر نگ یو نیورسٹی خضدار کے ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن رضا زہری انجمن تاجران خضدر کے رہنما آغا سمیع اللہ شاہ ، پاکستان مسلم لیگ ن خضدار کے تحصیل صدر بشیر احمد جتک و دیگر موجود تھے اجلاس میں خضدار میں قیام امن خا ص طور پر رمضان المبارک میں جرائم پیشہ لوگوں کی روک تھا م اس مقدس ماہ میں لوگوں کے جان ومال کی تحفظ و دیگر امور زیر بحث آئے خضدار میں تاجر برداری کے مسائل ان کو کاربار کے بہتر مواقع کی فراہمی سر کاری نر خنامہ پر عمل در آمد تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تجاویز و آراء زیر بحث آئے اجلاس کو ڈی آئی جی قلات رینج بتایا کہ پولیس اپنے اختیارات سے واقف ہے امن و مان کی قیام ہماری ذمہ داری ہے ہم اس ذمہ داری کو ہر صورت میں نبھائیں گے قیام امن کے لئے ہمارے نوجوانوں نے بیش بہا قربانی دی ہے اب بھی ہمارے جوانوں کا جذبہ وہی ہے ملک و قوم پر فدا ہونے کو ہم اعزاز جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ رمضان لمبارک کی تقدس کو بحال رکھنے کے لئے خضدار پولیس ہر ممکن اقدمات کریگی احترام رمضان آرڈینس پر عمل در آمد یقینی بنایا جائیگا جرائم کرنے والے اور اس ماہ کی تقدس کو داغ دار کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائگا خضدار میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے نام پر جن علاقوں میں شور غو غا کرکے روزہ داروہ داروں و عبادت گذاروں کو پریشان کیا جاتا ہے ایسے کھیل کود پر سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پابندی عائد کیاجائیگا ایس ایس پی خضدار کی ذمہ داری لگائی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کے غیر قانونی کر کٹ ٹورنامنٹ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر طلب کرکے ان سے کھیں کہ وہ ویرانوں اور عوامی مقامات رہائشی محالات میں یہ ٹو رنامنٹ سرانجام دینے کے بجائے شہر میں موجود کھیل کے لیئے متعین گرونڈوں مین تو نامنٹ جاری رکھیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔