محکمہ ریونیو بلوچستان نے رخشان ڈویژن کے نام سے نیا ڈویژن تشکیل دیدیا

بدھ 23 مئی 2018 23:57

کوئٹہ۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) محکمہ ریونیوحکومت بلو چستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت بلو چستان نے موجودہ کوئٹہ اور قلات ڈویژن کو تقسیم کرتے ہوئے رخشان ڈویژن کے نام سے ایک نیا ڈویژن تشکیل دیا گیاہے جس میں نوشکی ،چاغی ،خاران اور واشک ڈسٹرکٹس شامل ہونگے اور اسکا ہیڈ کوارٹر خاران ہوگا۔

(جاری ہے)

مذکورہ رخشان ڈویژ ن کے قیام کے بعد کوئٹہ ڈویژ ن میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ ڈسٹرکٹ پشین اور ڈسٹرکٹ،قلعہ عبداللہ ،قلات ڈویژ ن میں ڈسٹرکٹ خضدار،ڈسٹرکٹ قلات ،ڈسٹرکٹ مستونگ،ڈسٹرکٹ لسبیلہ،ڈسٹرکٹ آواران،اورڈسٹرکٹ شہید سکندآباد جبکہ نو تشکیل شدہ رخشان ڈویژ ن میں ڈسٹرکٹ نوشکی ،ڈسٹرکٹ چاغی،ڈسٹرکٹ خاران اور ڈسٹرکٹ واشک شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :