راولپنڈی،تھانہ صادق آباد کے علاقے سے 2 روز قبل اغوا شدہ لڑکے کی لاش برآمد

اغوا ء ،قتل اور تاوان میں ملوث تینوں ملزمان کو تھانہ نیو ٹاون پولیس نے گرفتار کرلیا

بدھ 23 مئی 2018 23:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے سے 2 روز قبل اغوا ہونے والے ذیشان کی لاش پولیس نے برآمد کرلی جبکہ اغوا قتل اور تاوان میں ملوث تینوں ملزمان کو تھانہ نیو ٹاون پولیس نے گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق آکاش، موسیٰ اور نعمان پر مشتمل تینوں ملزمان نے اپنے محلے دار ذیشان کو صادق آباد کے علاقہ سے تاوان کے لئے اغوا کیا تھااور ملزمان نے ورثا سے 16 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، ملزمان نے ذیشان کے لواحقین کوتھانہ نیو ٹاون کے علاقے میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج میں بلاکر تاوان وصول کیا، ملزمان کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے تاوان لیتے ہوئے گرفتار کر لیاابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ذیشان کو گزشتہ رات قتل کردیا تھاملزمان کی نشاندہی پر مقتول ذیشان کی لاش برآمدکرلی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف اغوابرائے تاوان اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :