شیخ رشید احمد کا کل سے باقاعدہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان

بدھ 23 مئی 2018 23:55

شیخ رشید احمد کا کل سے باقاعدہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اور آئندہ عام انتخابات میںقومی اسمبلی کے حلقہ این ای60اور62سے امیدوارشیخ رشید احمدنی25مئی(بروز جمعہ)سے باقاعدہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے انتخابی مہم کی ابتدا لال حویلی میں گرینڈ افطار ڈنر سے کی جائے گی اس موقع پر شیخ رشید احمد اپنے انتخابی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اس مقصد کے لئے شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں گھر گھر مہم کے دوران لال حویلی افطار ڈنر کے پمفلٹس تقسیم کروا دیئے ہیں جس میں دونوں حلقوں کے ووٹروں اور بالخصوص سپورٹروں کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے شہر میں سیاسی افطاریوں کے حوالے سے شیخ رشید کو امتیازی مقام حاصل ہے شیخ رشید نے گزشتہ دہائی میں سب سے پہلے 3روزی30افطاریوں کے پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار وں میں سیاسی افطاریوں کا کلچر زور پکڑ گیا تھا موجودہ سیاسی صورتحال میں جب مسلم لیگ ن شہر میں انتخابی سیاست کے حوالے سے باہمی گروپ بندی اور مخمصے کا شکار ہے شیخ رشید نے ایک بار پھر سیاسی سکوت توڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔