رحیم یار خان،دو مقدمات میں بدنام زمانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان کو سزائے موت جبکہ 9ملزمان کو عمر قید کی سزا

بدھ 23 مئی 2018 23:55

رحیم یار خان۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) انسدا ددہشت گردی کی خصوصی عدالت بہاولپور نے تھانہ ماچھکہ میں انسپکٹر اور کانسٹیبل کو پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے شہیدکرنے کے 2مقدمات میں بدنام زمانہ کوش گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان کو سزائے موت جبکہ9ملزمان کو عمر قید کی سزاسنادی جبکہ2ملزمان کو شک کافائدہ دے کر بری کردیا پولیس تھانہ ماچھکہ نے ان ملزمان کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے تھے،ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد نے تھانہ ماچھکہ میں درج کیے گئے مقدمات نمبری18/10 اور 11/12 بجرم302/324/353/365-A/195/197/148/149 اور 7 ATAکے درج مقدمات کی الگ الگ سماعت کی سماعت کے دوران عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بدنام زمانہ کوش گینگ کے سرغنہ بگا کوش ، اشتہاری مجرمان کھدور اور مانجھی کو سزائے موت جبکہ افغانی وغیرہ9کس کو عمر قید کی سزاسنادی ا ن ملزمان نے سال2010ء اورسال2012ء میں پولیس کی جانب سے ان ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے مارے گئے چھاپوں کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑی پر انٹی ایئر کر افٹ گن سے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ احمد پورلمہ تبسم حسین ورک اور کانسٹیبل محمد ادریس شہید ہوگئے تھے جس پر پولیس تھانہ ماچھکہ نے ان ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے سپرد کیے تھے گزشتہ روز فاضل عدالت نے سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر کوش گینگ کے سرغنہ بگا کوش ، کھدور اور مانجھی کو سزائے موت جبکہ دیگر ملزمان افغانی وغیرہ 9کس عمر قید کی سزاسنادی جبکہ ان درج مقدمات میں 2ملزمان نورو وغیرہ کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا واضح رہے کہ کوش گینگ کے سرغنہ بگا کوش ملزمان کھدور اور مانجھی وغیرہ نے ایک سال قبل ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا ۔