ملک کو پاکستانی سوچ رکھنے والے محب وطن سیاستدانوں کی ضرورت ہے ۔ چوہدری جعفر اقبال

بدھ 23 مئی 2018 23:55

رحیم یار خان۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز موجودہ نظام کا کیا دھرا ہے، میرٹ کی بجائے سفارشی کلچر نے نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، نگران وزیر اعظم پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق نہ ہونا بھی سیاسی جمہوری نظام کی خرابیوں میں ایک ہے اس کا طریق کار واضح ہونا چاہیے، ججز کی طرح صیح جگہ پر صحیح آدمی کو لایا جائے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

موجودہ حالات میں نگرانوں کے لئے حکومت کانٹوں کی سیج ثابت ہو گی اور مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔چوہدری محمد اقبال رحیم یار خان میں الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جعفر اقبال نے کہا کہ ملک کو پاکستانی سوچ رکھنے والی محب وطن سیاستدانوں کی ضرورت ہے ہم نے اقتدار کی خواہش نہیں کی حکومت اور اپوزیشن میں اہم کردار ادا کیا اور احتساب کی بھٹی سے بھی گزرا ہوں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ میں رہتے ہوئے قیادت کو ملکی اور عوامی مفادات کی تجاویز دیں ان میں نظام کی تبدیلی، آبی بحران بھی شامل تھا ان پر عمل کیا جاتا تو آج مشکلات می کمی آتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے گذشتہ دو سالوں سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور کسی ٹاک شو میں بھی شرکت نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر چپ کا روزہ کھولوں گا۔چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی، چھوٹے ایڈ منسٹریٹیو یونٹ بنانے اور ڈویلپمنٹ کے معاملات بلدیاتی اداروں کی منتقلی سے ہی عوامی مسائل حل ہو سکتے ہیں جس کا ترقی پذیر ممالک کی مثالیں سامنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :