Live Updates

ہر ادارے کو آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،شاہد خاقان عباسی

عدالت اور نیب کے کام سے حکومت مفلوج اورملک کے بے پناہ نقصان ہوا ،ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا گیا غلطیاں دہرائی جا رہی ہیں اس ملک میں جو کچھ ہواہے سب سامنے لانا ہو گا اگلی حکومت جو بھی آئے دھرنے کے معاملات کی تحقیقات کرے نوازشریف کے انٹر ویو سے غلط تاثر پھیلا وہ اپنی بات پر آج بھی قائم ہیں، ملک کے خلاف کوئی بات نہیں کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس فوج نے نہیں بھلایا نواز شریف نے کھل کر اپنا بیانیہ عدالت میں دیاہے (ن) لیگ کوئی جیل نہیں جسے جانا ہے چلا جائے چور دروازے سے کوئی آیا تو خود بھگتے گا، نجی ٹی وی کو انٹر ویو

بدھ 23 مئی 2018 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہر ادارے کو آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا عدالت اور نیب کے کام سے حکومت مفلوج اورملک کے بے پناہ نقصان ہوا ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا گیا غلطیاں دہرائی جا رہی ہیں اس ملک میں جو کچھ ہواہے سب سامنے لانا ہو گا اگلی حکومت جو بھی آئے دھرنے کے معاملات کی تحقیقات کرے نوازشریف کے انٹر ویو سے غلط تاثر پھیلا وہ اپنی بات پر آج بھی قائم ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف کوئی بات نہیں کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس فوج نے نہیں بھلایا نواز شریف نے کھل کر اپنا بیانیہ عدالت میں دیاہے (ن) لیگ کوئی جیل نہیں جسے جانا ہے چلا جائے چور دروازے سے کوئی آیا تو خود بھگتے گا۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوا زشریف نے دھرنے سے متعلق بیان عدالت میں دیا دھرنے سے متعلق باتیں پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہیں ہو سکتا ہے کہ عمران خان نے جنرل ظہیر الاسلام سے ملاقات کی ہو اگر دھرنوں کے پیچھے ظہیر الا سلام تھے تو انہیں جواب دینا ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ دھرنوں کے پیچھے کون تھا اور کیا عزائم تھے سب سامنے آنا چاہئے اگلی حکومت کسی کی بھی آئے اس کی تحقیقات کرے اس ملک میں کیا کچھ ہوا ہے سب عوام کے سامنے لا نا ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا معاملات آئین کے مطابق حل ہوتے ہیں نیب کے عمل سے ملک کا بے پناہ نقصان ہو رہا ہے چیئر مین نیب کا جو ڈیشنل کونسل سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں اپنے خدمات سامنے رکھی ہیں انہیں بتایا کہ ان حالات میں ملک چالانا بہت مشکل ہے چیف جسٹس نے کچھ باتیں مجھ سے کیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ادراے کو آئین کے مطابق اپنا کام کرنا ہے نیب کے کام سے حکومت مفلوج ہو کر رہی ہے ایک سوال پر کہا ہے کہ بہت سی ملاقاتیں منظر عام پر نہیں آئیں چیف جسٹس سے تمام مسائل پرکھل کر بات ہوئی انہوں نے کہا کہ نوا زشریف کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے نواز شریف نے ملک مخالف کوئی بات ن ہیں کی قومی سلامتی کا اجلاس فوج نے نہیں بلایا اس اجلاس میں نواز شریف کے انٹر ویو پر بات ہوئی نواز شریف کے انٹر ویو سے متعلق غلط تاثر پھیلا وہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں انہوں نے کہا ہے کہ انصاف ہوتا ہو انظر نہیں آ رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے عمل سے ملک کو نقصان نہیں ہونا چاہئے نواز شریف کے خلا ف پانامہ کیس سو فیصد سیاسی مقدمہ تھا۔ اور کمپنی رکھا کوئی غیر قانونی نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ آج جمعرات تک ہو جائے گا فاٹا کا انٖضمام پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار واضح نہین ہے ہم انہیں شو کاز دے سکتے ہیں ہٹانے میں 10 سے 15 سال لگ جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آئین کی خلاف ورزی سیاستدان اور فوج دونوں نے کی اب اگر کوئی چور راستے سے آیا تو نتیجہ خود بھگتے گا ایک سوال پر کہا ہے کہ ایون فیلڈ نوا زشریف کی ملکیت نہیں ہے ایون فیلڈ سے متعلق نواز شریف اوران کے وکلاء عدالت میں جواب دے رہے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات