Live Updates

نواز شریف کے نزدیک ریاست اور اداروں کے بجائے صرف اپنی ذات کی اہمیت ہے،فو ادچوہدری

نواز شریف منی ٹریل پر بات کرنے کے بجائے صرف جرنیلوں پر بات کرتے ہیں، کچھ عرصہ پہلے کتاب قیامت کا منظر آئی تھی اس کتاب کی تصویر کشی کرنی ہوتو آپ نیب عدالت کے باہر چلے جائیں ، نوازشریف جو بیانیہ عدالت میں پیش کیا وہ سیاسی بیانیہ ہے اورجو وہ جلسوں میں پیش کرتے ہیں اور بیانیہ ہے ، ایک سوال یہ ہے کہ ایونیو فیلڈ میں جائیدادیں کہاں سے خریدیں، بچوں کے اکاونٹس میں بھاری رقوم کہاں سے آئی ہیں، نواز شریف نے جرنیلوں پر بات کی مگر منی ٹریل کا کچھ نہیں بتایا نوازشریف کرپشن کیسز کی وجہ سے آج کل فوج اور اسٹیبلشمنٹ سے ناراض ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 23 مئی 2018 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہاکہ نواز شریف کے نزدیک ریاست اور اداروں کے بجائے صرف اپنی ذات کی اہمیت ہے، نواز شریف منی ٹریل پر بات کرنے کے بجائے صرف جرنیلوں پر بات کرتے ہیں، کچھ عرصہ پہلے کتاب قیامت کا منظر آئی تھی اس کتاب کی تصویر کشی کرنی ہوتو آپ نیب عدالت کے باہر چلے جائیں، نوازشریف جو بیانیہ عدالت میں پیش کیا وہ سیاسی بیانیہ ہے اورجو وہ جلسوں میں پیش کرتے ہیں اور بیانیہ ہے ، ایک سوال یہ ہے کہ ایونیو فیلڈ میں جائیدادیں کہاں سے خریدیں، بچوں کے اکاونٹس میں بھاری رقوم کہاں سے آئی ہیں، نواز شریف نے جرنیلوں پر بات کی مگر منی ٹریل کا کچھ نہیں بتایا، نوازشریف کرپشن کیسز کی وجہ سے آج کل فوج اور اسٹیبلشمنٹ سے ناراض ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے سیدصمصام علی بخاری ، ڈاکٹر مراد راس ، عائشہ چوہدری اورعظمیٰ کاردار کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا، انہوںنے کہاکہ 1979 میں جو کونسلر کا الیکشن نہ لڑسکتا تھا وہ 1985 ء میںوزیر اعلی پنجاب بن گیا ، نیشنلائزیشن کے بعد صرف شریف فیملی کو ان کی جائیداد اور کاروبارسود سمیت واپس دیے گئے ، پاکستان کے بدترین مارشل لاوں میں ضیاء الحق کا مارشل لاء شامل ہے ، نواز شریف اس مارشل لاء کا لازمی جزو رہے ہیں، نواز شریف کے خلاف بھٹو اور بے نظیرآج زندہ ہوتے تو استغاثہ کے سب سے بڑے گواہ ہوتے ، مارشل لا کے دوران اپنا کردار نواز شریف کو نظر نہیں آتا، جاوید ہاشمی، نواز شریف، عابدہ حسین اور دیگر نے اسٹبیلشمنٹ سے کیش پیسے وصول کیے، نوازشریف نے جرنیلوں پر ہیروئن بیچنے کا الزام لگایا مگر دو بار اقتدار میں آنے کے باوجود ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا ، فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف کارگل پر بات کرتے ہیںلیکن سیاہ چین پر لب کشائی نہیںکرتے، پاکستان کی عدلیہ کا موجودہ کردار برا ہے یا وہ کردار برا تھا جس میں نوازشریف فون کرکے عدلیہ سے فیصلے کروائے جاتے تھے، نوازشریف کہتے ہیں جو میرے ساتھ ہوا وہ برا ہے جو دوسروں کے ساتھ ہوا وہ اچھا ہے ،انہوں نے کہاکہ جرمنی کی موزیک فرانسیک فرم نے پانامہ اسکینڈل بریک کیا نہ کہ آئی ایس آئی اور عدلیہ نے کیا تھا، نوازشریف کہتے ہیں فوج اور عدلیہ کے خلاف ہونے کی سزا دی گئی ، پانامہ سیکنڈل کے بعد آپ کو بتاتے ہیں باقی دنیا میں کیا ہوا ، آئس لینڈ میں وزیر اعظم گھر گیا اور کرپشن پر لوگ فارغ ہوئے، دنیا میں منی لانڈرنگ پر قوانین بنائے گئے، انہوںنے کہاکہ نوازشریف کہتا ہے کہ مجھے پاکستان سے محبت ہے اور آپ کہتے ہیں کہ میرے بچوں پر پاکستانی قوانین لاگو نہیں ہوتے ، فوادچوہدری کاکہنا تھا کہ دھرنے کی بات کرتے ہیں ، 2013 ء کے الیکشن کے بعد عمران خان نے اسمبلی میں نواز شریف کو مبارکباد دی اور چار حلقوں کی تحقیقات کی بات کی، کانسپریسی تھیوری میں تو ایک اے پی ایس حملہ دھرنا ختم کروانے کے لیے ہوا بھی شامل ہے، جب آپ کریں تو سب کچھ ٹھیک ہے دوسرا کرے تو کریکٹر ڈھیلا ہے ، نوازشریف خود عدلیہ کی موومنٹ چلائیں تو ٹھیک دوسرا دھرنا دے تو فوج اسپانسر کررہی ہے ، انہوں نے کہاکہ سوالات کا جواب دیں اور سازشی تھیوریاں مت ڈھونڈیں، نواز شریف کے نزدیک ریاست اور اداروں کی نہیں صرف اپنی ذات کی اہمیت ہے ، جو قانونی طور پر معاملات ہو ںگے وہ چلیں گے ، کوئی بھی انٹیلی جنس چیف کسی وزیر اعظم کو ایسے نہیں کہہ سکتا ، اگر کوئی کہتا ہے تو یہ وزیر اعظم کی نااہلی ہے، وہ مکا جو جنگ کے بعد یاد آئے وہ اپنے منہ پر مار لینا چاہیئے ، نواز شریف کی زندگی میں اتنے جھوٹ ہیں کہ اب کسی بات پر یقین کرنا ممکن نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات