حکومت اقتدار کے آخری ایام میں بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکی، مولانا عبدالحق ہاشمی

حکومت کا رمضان پیکیج محض اعداد وشمار کی حد تک خوش نمادستاویز کے کچھ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باعث روزہ دار پریشان اور تکلیف میں ہے،امیر جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 23 مئی 2018 23:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت اقتدار کے آخری ایام میں بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکی حکومت کا رمضان پیکیج محض اعداد وشمار کی حد تک خوش نمادستاویز کے کچھ نہیںکیونکہ رمضان پیکیج میں دی جانے والی سبسڈی سے ذخیرہ اندوزوںاور بلیک مارکیٹرزکو نوازہ جارہا ہے یوٹیلٹی اسٹورکے ریلیف کے بعد قیمتوں سے بازار میں اشیاء ضروریہ سستی ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک کے پہلے دن سے ہی دودھ ،دہی ،گھی ،تیل ،چینی،پتی ،سبزیاں ،پھل، گوشت، دالیں اورچاول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ غریب روزدہ دار عوام اس مصنوعی گرانی کے ہاتھوں سخت پریشان نان شب سے بھی محروم ہوگیا ہے پرائزکنڑول کرنے والے ادارے خانہ پوری کرکے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں جبکہ ذخیرہ اندوزسکون کی نیند سو رہے ہیں نہ انہیں کوئی جرمانے کرنیوالا ہے نہ ان کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کوئی ایکشن لینے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

غرباء ومساکین کوریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے مخیر حضرات بھی غرباء ومساکین کی پریشانیوں کا ادراک کرتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوںنے کہا کہ بجلی پانی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے نہ صرف کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر کیا ہے بلکہ غریب محنت کش دو وقت کی روٹی کمانے سے بھی محروم ہو گئے ہیں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باعث روزہ دار پریشان اور تکلیف میں ہے مزدورکو مزدوری نہیں مل رہی جبکہ کارخانہ بند پڑے ہیں روز مرہ محنت مزدوری کرنے والے غریب مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں حکومت ان غریبوں کو کوئی ریلیف دینے اور ان کے مسائل سننے کیلئے تیار نہیں عوام روزہ کی حالت میں بجلی کی بندش کے باعث شدید اذیت میں مبتلا ہیں اور اس کی آڑ میں حیسکو کا عملہ لاکھوں روپے کی ریکوری کرتا ہے اس کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے خلاف کوئی ادارہ اور افسر ایکشن لینے کیلئے تیار نہیں ہے عوام مزید مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان گرانی،ذخیرہ اندوزی بلیک مارکیٹنگ اور توانائی کے بندش بجلی گیس اور پانی کی لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیں اور روزہ داروں کو ریلیف دلائیں ۔