Live Updates

شہباز شریف شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

انگوری روڈ شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

بدھ 23 مئی 2018 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گزشتہ دنوں کوئٹہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہید کرنل سہیل عابد کے گھر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی جبکہ لواحقین سے صبر کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے انگوری روڈ کو کرنل سہیل عابد شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے شہید کرنل سہیل عابد کی عظیم قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کرنل سہیل عابد کا خون اس دھرتی پر قرض ہے۔ پوری قوم دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم اور متحد ہے ۔ قوم شہید کرنل سہیل عابد کی عظیم قربانی کو ہر گز فراموش نہیں کرے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات