محکمہ صحت پنجاب کا صوبہ بھر کے وکلا اور ان کی فیملی کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

بدھ 23 مئی 2018 23:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات پر محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے وکلا اور ان کی فیملی کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ انھیں صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جا سکیں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی وکلا بار اسیوسی ایشنوں میں پریکٹس کرنے والے وکلا اور ان کی فیملیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں مفت علاج کے لئے کارڈ جاری کئے جائیں گے اس ضمن میں سیکشن افسر (ایچ اینڈ ڈی ) ڈاکٹر عقیل ایم خلیل کے جاری نوٹیفکیشن نمبر7-1/2018.(MISC)(H&D) کے مطابق یہ ہیلتھ کارڈز صوبہ بھر میں پریکٹس کرنے والے وکلا اور پنجاب بار کونسل کے ممبر شپ کارڈ کے حامل وکلا کو جاری کئے جائیں گے جس سے وکلا اور ان کی فیملی کا علاج معالجہ مفت کیا جائے گا �

(جاری ہے)